ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مذہبی منافرت کا دلخراش واقعہ 17؍سالہ مسلم لڑکی کا مسجد کے باہر اغوا کے بعد قتل

مذہبی منافرت کا دلخراش واقعہ 17؍سالہ مسلم لڑکی کا مسجد کے باہر اغوا کے بعد قتل

Tue, 20 Jun 2017 11:38:09    S.O. News Service

واشنگٹن،19؍جون(پی ٹی آئی) مذہبی منافرت کے ایک گھناؤنے واقعہ میں امریکی ریاست ورجینیا میں ایک 17؍سالہ مسلمان لڑکی کو مسجد کے باہر سے اغوا کے بعد قتل کردیاگیا جس کی مسخ شدہ لاش ایک تالاب سے برآمد ہوئی۔ آل ڈلاس ایریا مسلم سوسائٹی کی مسجد میں ماہ رمضان کے آخری عشرے کی تراویح اور عبادت کے لئے جمع ہوئے مسلمانوں میں مذکورہ لڑکی کے قتل کے بعد غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔ لڑکی کی شناخت رسٹن کی نبیراحسین کے طورپر کی گئی ہے جو اپنے دوستوں کے ساتھ رات بھر کھلے رہنے والے ریستوران میں سحری کھانے کے بعد لوٹ رہی تھی۔ اس دوران ایک کار ان کا تعاقب کرتی رہی ۔ پولیس اور مسجد کے ذمہ داروں کے مطابق یہ لوگ خوفزدہ ہوکر قریب کی مسجد کی طرف دوڑے جب یہ مسجد سے باہر نکلے تو لڑکی غائب تھی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقتولہ اور ان کے چند دوستوں کا مسجد سے باہر آتے ہی اسٹیرلنگ برادری کے ایک کار سوار سے جھگڑا ہوگیا اور اس نے جھگڑے کے دوران لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کے دوست نے جو کارسوار کے حملہ کرنے کے بعد منتشر ہوگئے تھے۔ پولیس کو بتایاکہ مذکورہ واقعہ کے بعد لڑکی لاپتہ ہوگئی تھی۔ جسے علاقہ میں کافی دیر تک تلاش کیا گیا۔ لیکن بعد ازاں اسٹیرلنگ کے ایک تالاب سے اس لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔ ایک عینی شاہد نے بتایاکہ ایک شخص اپنی گاڑی سے باہر آیا اور اس نے بیس بال بیت سے لڑکی کو پیٹنا شروع کردیا۔ لڑکی کی تلاش کے دوران مقامی پولیس نے ایک کار سوار کو علاقہ میں مشتبہ انداز میں گاڑی چلاتے ہوئے پایا جسے گرفتار کرلیا گیا اور جس کی شناخت 22؍سالہ ڈراون مارٹینز ٹوریس کے نام سے ہوئی۔ اس معاملہ میں مذہبی نفرت اور اسلام دشمنی کے عنصر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔


Share: